ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

صبح سویرے ریل کی پٹڑیوں پر جا کر جو کام کرتے ہو کہیں اس کو سرجیکل سٹرائیک تو نہیں سمجھ بیٹھے،پی ٹی آئی کے شیر فیاض الحسن چوہان نےبھارتیوں کو منہ دکھانے لائق نہ چھوڑا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان جو اپنے مدلل اور دبنگ گفتگو کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے پاکستانی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی میڈیا چینلز پر گفتگو کیلئے مدعو کیا جا رہا ہوں ۔ اس دوران میں نے محسوس کیا کہ بھارتی دفاعی تجزیہ کار،

ریٹائر فوجی اور صحافی پاکستان پر حملے کیلئے بہت بے چین ہیں اور ایک جنگی ماحول بنا کر بیٹھے۔ ایسے ہی ایک بھارتی ٹی وی کے ٹاک شو میں میں نے بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 50کروڑ بھارتی روزانہ صبح سویرے ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے جو کام ریل کی پٹڑیوں پر جا کر کرتے ہیں تم لوگ شاید اسے سرجیکل سٹرائیک سمجھتے ہو، تم میں اتنی جرأت نہیں کہ پاکستان کو آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ سکو۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انہی بھارتی ٹاک شوز میں پھر ہمارے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور سیاستدانوں کے بیانات کو کوٹ کر کے ہمیں ذلیل و خوار کیا جاتا ہےاور کہا جاتا ہے کہ دیکھو ہمارے موقف کی تمہارا یہ فلاں رہنما بھی تصدیق کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مجبوری ہمارے میر جعفر اور میر صادق ہیں، ہمارے مجبوری نا اہل شریف کے حواری ہیں، ہماری مجبوری نا اہل شریف کے خاندان والے ہیں، ہماری مجبوری نا اہل شریف کے ساتھی اچکزئی ہیں، ہماری مجبوری نا اہل شریف کے دوست اسفندیار ولی اور الطاف حسین ہیں، یہ مجبوریاں ہیں جو ہمیں مات دے رہی ہیں۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کوامریکہ میں ان کے بیانات پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف ہمارا کیس کیا جا کر لڑیں گے ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، ان لوگوں سے کسی قسم کی کوئی امید نہ رکھی جائے کیوکہ ان تلوں میں تیل نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…