چناب نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)18دلہوں کے ساتھ نکاح کرنے والی ملزمہ صائمہ اپنے گھر پہنچنے پر گرفتار کر لی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 18نکاح کر کے دلہوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمہ اس سے پہلے بھی چنیوٹ کی عدالت سے جعلی نکاح اور فراڈ کے سلسلے میں ہوا کھا چکی ہے لیکن سزا پوری کرنے پر بھی باز نہ آئی ۔ایک 40 سالہ متاثرہ شخص نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا
کہ کس طرح صائمہ نے اس سے نکاح کیا اور اگلی ہی رات اسکے گھر کا صفایا کر دیا ۔جس پر پولیس حرکت میں آئی اور اسکے گھر پہنچتے ہی پولیس نے اسکو گرفتار کر لیا ۔اس موقع پر صائمہ نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک 18نکاح کر چکی ہے ۔انکا ایک باقاعدہ منظم گروہ ہے جس میں غلام رسول نامی جعلی نکاح خواں بھی شامل ہے ۔جس نے صائمہ کے نکاح متعدد مردوں سے پڑھائے ۔انکا طریقہ واردات کچھ یوں ہوتا کہ ایک دن نکاح پڑھایا جا تا اور اگلے ہی دن نو بیاہتا دلیہن اپنے دلہا کے گھر کا صفایا کر جاتی ہے ۔پولیس نے ملزمہ سے تفیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔