جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گاڑی کے ٹیکس چوری میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا گاڑی کے ٹیکس چوری میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کیلئے QT-149رنگ بلیک لینڈ کروزر میں پہنچی۔معتبرذرائع کے مطابق

مریم نواز کی گاڑی نمبرQT-149 ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے نام ہے جس کا انجن نمبر2UZ-1343490 تھا اور مذکورہ بالا گاڑی17جون2010ء کو اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی اور30جون 2015ء سے اس گاڑی کا ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی جانب سے دوران رجسٹریشن ایڈریس47رائل اپارٹمنٹ ڈپلومیٹک انکلیو درج کروایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی

جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد نیب حکام کی جانب سے غیر قانونی اثاثہ جات اور منی ٹریل کے حوالے سے ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے،اس سے قبل جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا بھی گاڑی کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی گاڑی کا ٹیکس جمع کروا دیا تھا اور اس کی رسیدیں بھی جاری کردی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…