اسلام آباد (آن لائن) کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے نہ ہی میں نے کوئی آئین توڑا ہے یا کوئی طیارہ ہائی جیک کیا ہے اس لئے مجھے عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے کوئی ڈر نہیں ۔ پیر کے روز نیب میں مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی پیشی کے دوران کیپٹن(ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی کرپشن ‘ منی لانڈرنگ
نہیں کی ایک سوال کے جواب پر کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی ڈر اور خوف نہیں نہ ہی کوئی مجھ پر دباؤ ہے کیونکہ میں نے نہ ہی کوئی آئین توڑا ہے اور نہ ہی کوئی طیارہ ہائی جیک کیا ہے آرمی سے تربیت اسی لئے لی تھی میں کوئی دہشتگرد نہیں جو مجھ پر تشدد ہو ۔ کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نے کونسا بڑا جرم کیا ہے ہم عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔