جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

2007ء میں بڑا انکار،2011میں ریٹائرمنٹ، نئے چیئر مین نیب کیلئے منتخب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ماضی پرایک نظر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال یکم اگست 1936 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1971 میں پبلک پراسیکوٹر کا عہدہ سنبھالا۔ 1981 میں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکریٹری اور 1982 میں بحثیت قائم مقام سیکریٹری فرائض سرانجام دیئے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 1982 میں بطور سیشن جج عدالتی کیرئر کا آغاز کیا، وہ 1990 سے93 کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اوراسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔ جسٹس ریئاٹرڈ جاوید اقبال نے1999 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور4 فروری 2000 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000 کو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکردیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011 کو ریٹائرہوئے اورانہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے سابق جج جاوید اقبال کو قومی احتساب بیور و کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جس کا وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تقرری وزیراوعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اتفاق رائے سے کی ہے ، جاوید اقبال کو چار سال کیلئے چیئرمین نیب لگایا گیا ہے، قمر زمان چوہدری کل بروز منگل10اکتوبر کو مدت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ اتوار کو وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے مشاورت کی اور دونوں رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کو اتفاق رائے سے چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت چار سال ہوگی اور ان کی تعیناتی کی تاریخ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر شروع ہوگی ۔موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری منگل کو اپنی مدت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال چیئرمین نیب کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال نیب ہیڈکوآرٹرز کی نئی تعمیر کردہ عمارت میں واقع دفتر میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…