منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

اورنج ٹرین کی تقریب رونمائی ،نوازشریف کے نامزد کردہ میئر لاہور کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کبھی سوچابھی نہ ہوگا،شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کا میئر لاہور میں ہی نظر انداز، صوبائی حکومت کی جانب سے میئر لاہور کونولفٹ، اورنج ٹرین کی تقریب رونمائی میئر لاہور کے خطاب کے بغیر ہی ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن منصوبہ شہر کا اہم ترین منصوبہ ہے اور میئر لاہور بھی شہر کی اہم شخصیت ہیں لیکن سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نامزد کردہ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کو پنجاب حکومت کی جانب سے منعقد کردہ تقاریب میں نظرانداز کرنا معمول بنتا جارہا ہے۔

اس کی مثال ڈیرہ گجراں میں اورنج لائن منصوبہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب تھی جس میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف بھی شریک تھے تقریب میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے خطاب تو ضرور کیا لیکن لاہور کے میئر مبشرجاوید کو شہر کے اہم ترین پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کرنے کا موقع نہ دیا گیاجمعہ کے روز گورنمنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مناواں کی افتتاحی تقریب میں بھی میئرلاہور مبشرجاوید کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دیاجاسکا تھا جبکہ میئر لاہور کی اسٹیج پر کرسی بھی بعد میں لگائی گئی، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نامزد میئر کو مسلسل نظرانداز کرنے کی کیا وجوہات ہیں اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دریں اثنا اورنج لائن ٹرین چین سے پاکستان پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی رونمائی کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ایک شہر کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، یہ اورنج لائن ٹرین چین کی طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے جس پر زندگی کے ہر شعبے کے لوگ سفر کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاسی گدھ قوم کی خوشحالی لوٹنے کے درپے ہیں، لاہور کے عوام مخالفین کو پہچانیں جو لوگ اس ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے دراصل وہ آپ سے خوشحالی کا سفر چھیننا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ دینا ملک سے زیادتی کے مترادف ہے،

مخالفین چاہے جتنے روڑے اٹکاتے رہیں خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا، اس ٹرین سے لوگ بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالت نے اورنج لائن ٹرین پر جو بھی فیصلہ کیا اس پر عمل کریں گے۔ یاد رہے کہ اورنج لائن ٹرین 45 منٹ میں 27 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، یہ ٹرین پانچ بوگیوں پرمشتمل ہے اور ایک ٹرین پر پانچ ہزار افراد سفر کر سکیں گے اس کے علاوہ روزانہ اس ٹرین سے اڑھائی لاکھ افراد سفر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…