ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

اورنج لائن ٹرین پاکستان پہنچ گئی، حیرت انگیز تصاویر منظر عام پر، جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن ٹرین چین سے پاکستان پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی رونمائی کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ایک شہر کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، یہ اورنج لائن ٹرین چین کی طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے جس پر زندگی کے ہر شعبے کے لوگ سفر کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاسی گدھ قوم کی خوشحالی لوٹنے کے درپے ہیں، لاہور کے عوام مخالفین کو پہچانیں جو لوگ اس ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے دراصل وہ آپ سے خوشحالی کا

سفر چھیننا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ دینا ملک سے زیادتی کے مترادف ہے، مخالفین چاہے جتنے روڑے اٹکاتے رہیں خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا، اس ٹرین سے لوگ بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالت نے اورنج لائن ٹرین پر جو بھی فیصلہ کیا اس پر عمل کریں گے۔ یاد رہے کہ اورنج لائن ٹرین 45 منٹ میں 27 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، یہ ٹرین پانچ بوگیوں پرمشتمل ہے اور ایک ٹرین پر پانچ ہزار افراد سفر کر سکیں گے اس کے علاوہ روزانہ اس ٹرین سے اڑھائی لاکھ افراد سفر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…