اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد کی خواہش نے میاں بیوی کو معصوم جان لینے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں میاں بیوی نے اولاد کے حصول کیلئے ایک جعلی پیر کی مدد حاصل کی جس نے میاں بیوی کو بتایا کہ انہیں اولاد تو مل جائے گی مگر اس کیلئے انہیں ایک معصوم بچی کا قتل کر کے اس کے خون سے غسل کرنا پڑے گا جس کے بعد ایک سال میں وہ اولاد جیسی نعمت حال کر سکیں گے۔
اولاد کی خواہش میں اندھے میاں بیوی نے اپنی گود ہری کرنے کے لئے بھائی کی آٹھ ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور اس کے خون سے غسل کیا۔ بعدازاں بچی کی لاش ملنے پر ماں کی مدعیت میں میاں بیوی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں تاہم پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔