اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکو کرپشن کیسز بھاری پڑ گئے،2013ء کے بعد پہلی باراہم کام انجام نہیں دے سکیں گے،حیرت انگیز صورتحال

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )احتساب عدالت میں جاری کرپشن کیسز کی سماعت کے باعث وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار عالمی مالیاتی اداروں، ورلڈ بینک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاس اسحق ڈار کی احتساب عدالت میں 12 اکتوبر کو ہونے والی پیشی کے موقع پر 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے درمیان منعقد ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسحق ڈار ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ فنانس سیکرٹری شاہد محمود پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے مذکورہ اجلاس میں مرکزی بینکرز، فنانس اور ترقی کے وزرا، پارلیمنٹرینز، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے  اس موقع پر ڈویلپمنٹ کمیٹی، انٹرنیشنل مونیٹری اور مالیاتی کمیٹی، گروپ 10، گروپ 24 اور دیگر حوالوں سے اجلاس ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…