اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیا ریکارڈ قائم، تحریک انصاف کے جلسے میں ’’کتنے آدمی تھے‘‘ حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بونیر میں بہت بڑا جلسہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے شہر بونیر میں جلسے کا انعقاد کیا، اس میں میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس بڑے جلسے کے شرکاء کو عمران خان نے اپنی تقریر سے خوب محظوظ کیا، اس جلسے میں شرکاء کی تعداد کے بارے میں مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ بونیر کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے

اس کے مقابلے میں غیر جانبدار ذرائع کا کہنا ہے کہ بونیر میں تحریک انصاف اچھا جلسہ کرنے میں کامیاب رہی ہے دریں اثناء چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی چارسالہ کارکردگی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکبادپیش کرتا ہوں،جنگ میں شکست اور بمباری سے کوئی قوم تباہ نہیں ہوتی مگر جب اخلاقی طور پر قوم برباد ہو جائے تو تباہی اُ س کا مقدر بن جاتی ہے، جب تک کوئی قوم اپنا کردار ٹھیک نہ کرے اور بدلنے کیلئے خود تیار نہ ہو جائے تب تک اُس کی حالت نہیں بدلتی ۔جس قوم کے لیڈر سچ بولتے ہوں اور امین ہوں اُس قوم کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتامگر بد قسمتی سے ہمارے لیڈروں نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی چارسالہ کارکردگی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد دی اور کہاکہ جس تبدیلی کی بنیادیں خیبرپختونخوا میں رکھی گئی ہیں یہ پورے پاکستان تک پھیلے گی ۔عمران خان نے کہا کہ جب تک کوئی قوم اپنا کردار ٹھیک نہ کرے اور بدلنے کیلئے خود تیار نہ ہو جائے تب تک اُس کی حالت نہیں بدلتی ۔جس قوم کے لیڈر سچ بولتے ہوں اور امین ہوں اُس قوم کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتامگر بد قسمتی سے ہمارے لیڈروں نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔

جنگ میں شکست اور بمباری سے کوئی قوم تباہ نہیں ہوتی مگر جب اخلاقی طور پر قوم برباد ہو جائے تو تباہی اُ س کا مقدر بن جاتی ہے۔عمران خان نے حکمران جماعت کی طرف سے قومی اسمبلی سے پاس کردہ حالیہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسمبلی یہ قانون پاس کرتی ہے کہ ایک مجرم اور ڈاکو پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ جو شخص عدالت میں جھوٹ بولے ، فراڈ کرے ، چوری کا مرتکب ہو ،

اُس کو پارٹی کا صد ربنانے کیلئے آئین میں ترمیم بڑی افسوسناک ہے۔یہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا ۔قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصور کی روشنی میں اسے ایک عظیم اور اسلامی دُنیا کیلئے ایک مثال ملک بننا تھامگر کہاں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب اور کہاں نواز شریف کے تباہ کن سیاسی نظریات ۔ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے ادارے تباہ کئے اور پیسہ چوری کیا۔ یہ ظلم اپنی جگہ ہے مگر اُس کا سب سے بڑا اور گھناؤنا ظلم یہ ہے کہ اُس نے اخلاقی قدروں کو پامال کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلئے آج پاکستان کی فوج اور سپریم کورٹ کو بد نام کیا جارہا ہے مگر ہم نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے اور اداروں کو تباہی سے بچانا ہے۔اس قومی مقصد کیلئے اگر دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑا تو بھی گریز نہیں کریں گے۔قبل ازیں عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے یونیورسٹی آف بونیراور پلے گراؤنڈ ڈگری کالج سواڑی کا افتتاح کیا۔وہ ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر خان کے گھر بھی گئے جہاں اُنہوں نے شیر اکبر خان کی والدہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…