اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیا، کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ بلوچستان کو 4ریجنز میں تقسیم کیا جائے، دھرنے کے باعث جہانگیر ترین کو پیدل چل کر عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر جانا پڑا۔ہفتہ کو
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنا دینے والے کارکنان نے پی ٹی آئی بلوچستان کو چار ریجنز میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا، دھرنے کے باعث پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی گاڑی اندر نہ جا سکی اور انکو پیدل چل کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانا پڑا۔