کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد چرچ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر واقع چرچ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو چھت پر گر کر
زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاعہ وقوع کا معائنہ کیا ۔