اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نیب کے نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن رہنما اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی اور اس دوران
چیئرمین نیب کے نام پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید نے متفقہ طور پر نیب کے نئے چیئرمین کے نام کا فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ چیئرمین نیب کے نام کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ان کے نام کا اعلان دو تین روز میں کر دیا جائے گا۔