جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کی چھٹی،عثمان ڈار نے جواب میں انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے اور پارٹی رہنماؤں فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار میں ٹھن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے چند روز قبل عہدے داروں کے خلاف سیالکوٹ میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں سنگین الزامات لگائے تھے جس پر سیالکوٹ کے پارٹی عہدیدار شدید برہم ہوگئے۔فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ عثمان ڈار اثر و رسوخ کی بنا پر آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار برہم ہوگئے اور انہوں نے معاملہ پارٹی چیرمین عمران خان کے سامنے اٹھا دیا۔عثمان ڈار نے عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے فردوس اعوان کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے اسد عمر کی موجودگی میں تنقید کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور خود نمائی کے لیے پارٹی عہدیداروں پر من گھڑت الزامات لگائے۔ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی سیالکوٹ عثمان ڈار اور دیگر عہدیداروں نے فردوس عاشق کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی میں درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نیڈسپلنری کمیٹی سے کارروائی کی مشترکہ درخواست تیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان این اے 111سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی امیدوار ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما عاشق اعوان نے سیالکوٹ جلسے میں اسد عمر کی موجودگی میں ڈار برادران کی دھجیاں اڑانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں نئے پرانے کی کوئی جنگ نہیں، میڈیا نے اس ایشو کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہنمائوں کی سیاسی ورکرز کے سامنے لینگویج اور ہوتی ہے، میڈیا پر لینگویج اور ہوتی ہے، سیاسی تقریریں اور ہوتی ہیں جبکہ عوامی گفتگو کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ ٹکٹ کے حوالے سے تو پریشان نہیں اور ڈار برادران کے خلاف آپ کا محاذ ٹکٹ کے حصول کی جنگ کیلئے تو نہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ڈار برادران کا حلقہ این اے 110جبکہ میرا حلقہ این اے 111ہے۔ ان سے جب اسی ضمن میں دوسرا سوال پوچھا گیا کہ کیا ڈار برادران آپ کی جگہ کسی اور کو ٹکٹ تو نہیں دلوانا چاہتے

جس کو بھانپتے ہوئے آپ نے ان کے خلاف یہ سب کچھ کیا تو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ پارٹی نے ان کی خواہش پر نہیں دینا، یہ فیصلہ حلقہ کی عوام ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے کرنا ہے، اور میرا نہیں خیال کہ عمران خان اور پارٹی کا پارلیمانی بورڈ پارٹی کے مفادات کے خلاف ایسا فیصلہ کرے گا کہ

جس امیدوار کو وہ وہاں سے ٹکٹ دیں اور وہ جیت نہ سکے۔ پروگرام کی خاتون میزبان پارس نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر پارٹی نے آپ کو حلقہ این اے 111سے ٹکٹ نہ دیا تو کیا آپ پھر بھی پارٹی میں رہیں گی تو اس کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، میں ان کے نظریات کی حامی ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ۔ اس بات کا

فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ سیالکوٹ کے 5قومی اسمبلی کے حلقوں اور 11صوبائی حلقوں جیسے شہر میں پارٹی کا فرنٹ رنر کون ہونا چاہئے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف میں شامل کرنے سے پہلے اس حلقہ میں سروے کرایا گیا تھا جس میں عوام نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ مجھے عمران خان کی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد ہےاورمجھے پتہ ہے کہ

پارٹی کے بہتر مفاد میں وہ فیصلے کرینگے۔ خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ میری پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل حلقے سے متعلق تمام اعدادو شمار اور رجحان پارٹی کو موصول ہو چکے تھے ۔ خاتون اینکر نے جب فردوس عاشق اعوان سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ پچھلے الیکشن میں بھی کئی امیدواروں کو ٹکٹ کی یقین دہانی تحریک انصاف کی جانب سے کروائی گئی تھی مگر

انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے کہ وہ صحیح فیصلہ کرینگے، مجھے پی ٹی آئی میں شمولیت پر افسوس نہیں بلکہ فخر ہے کہ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کا حصہ ہوں، میں پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ ہوں، میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہوں اور اس کے علاوہ عمران خان اور پارٹی کے اعتماد کا مظہر کیا ہو سکتا ہے

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…