اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور وزارت خزانہ سے استعفیٰ دینے سے بھی انکار کر رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق سینئر و تجزیہ نگار محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور وزارت خزانہ سے استعفیٰ دینے سے بھی انکار کر رہے ہیں،
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملک ملک ریاض سے رابطہ کیا اور کہا کہ مجھے بچائیں، جس پر ملک ریاض نے کہا کہ میں آپ کو کیسے بچاؤ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے مقدمات ختم کروا دیں، جس پر ملک ریاض نے کہا کہ دوسروں کے مقدمات ختم نہیں ہو رہے تو آپ کے مقدمات کیسے ختم کروائیں۔ اس دوران ملک ریاض نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشورہ دیا کہ آپ ملک سے باہر چلے جائیں، اس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ملک سے باہر تب ہی جاؤں گا جب میرے مقدمات ختم ہو جائیں گے، جس پر ملک ریاض نے کہا کہ اس وقت پھر آپ کو بیرون ملک جانے کی کیا ضرورت ہے۔ سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک ریاض سے کہا کہ میرے مالی حالات کچھ ٹھیک نہیں ہیں اگر میں میرا دبئی میں واقع ٹاور خرید لیں تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ سینئر صحافی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض نے اس پیشکش پر سوچا ہو گا کہ اگر وہ اسحاق ڈار کا ٹاور خریدتے ہیں تو کہیں دوسری طرف کے حالات خراب نہ ہو جائیں، یہ سوچ کر انہوں نے ٹاور خریدنے سے انکار کر دیا۔ سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفیٰ اس لیے نہیں دے رہے کہ انہیں خطرہ ہے کہ وہ گرفتار ہو جائیں گے۔