عاصمہ جہانگیر پاک فوج کیخلاف کیا کرنے کی کوشش کررہی ہیں؟تحریک انصاف کاشدید ردعمل،سنگین الزام عائد کردیا
لاہور ( این این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے عاصمہ جہانگیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے پی ٹی آئی پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی کی ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبلیشمنٹ کا کھیل کھیل رہی ہے ۔اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ شخص ہے جس کی شر کی وجہ سے دو وزیراعظم ، دو سابقہ صدور اور دو سپاہ سالار سازشوں کا
شکار ہوئے یہ اسی نواز شریف کی ترجمان بنی ہوئی ہے ،شریف فیملی عدلیہ کو لالچ دیکر یا دباؤ میں لا کر اپنے من مرضی کے فیصلے کراتی رہی ہیں اور اگر کوئی فیصلہ حق میں نہ آیا تو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔ رہنماؤ ں نے کہا کہ اب موجودہ صورتحال میں عاصمہ جہانگیر مودی کے زبان بولتے ہوئے پاک فوج کو رسواء کرنا ان کی اولین ترجیح میں ہے ،چھ ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے اوپر جتنے حملے نواز شریف نے کیے ہے ان کا ساتھ عاصمہ جہانگیر نے دیا ہے اسٹیبلیشمنٹ کے دونوں پٹھوں اپنے انجام سے دوچار ہوا چاہتے ہے ، دنیا میں عبرت کا نشان جلد بن جائیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں