اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا ہے‘ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل فاروق حبیب کو آج پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ ایئر وائس مارشل کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ ایئرمارشل فاروق حبیب نے ڈی پی برانچ میں جون 1982ء میں کمیشن حاصل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا نائب سربراہ ایئرمارشل فاروق حبیب کو مقررکردیاگیاہے۔فاروق حبیب ایئروار کالج ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل
ہیں۔انہوں نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے کمانڈنٹ ایئروارکالج فیصل آبادتعینات رہے۔انہوں نے کیریئر کے دوران آپریشنل مرکز پر لڑاکا سکواڈرن کی کمانڈ بھی کی ہے۔ فاروق حبیب کوستارہ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازاجا چکا ہے۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے سعودی عرب میں سپرمشتاق کی کمان بھی سنبھالی تھی۔ایئرمارشل فاروق حبیب ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف ٹریننگ ،ڈائریکٹرآپریشنز ،اسسٹنٹ ایئرسٹاف سیفٹی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔