جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پیمراہ کا 79ٹی وی چینلز کو فوری بند کرنے کا حکم کون کون سے چینلز زد میں آگئے، فہرست سامنے آگئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیبل آپریٹرز کو لائسنس نہ رکھنے والے 79چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا لاہور نے کیبل آپریٹرز کو لائسنس نہ رکھنے والے 79چینل کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکم ناہ میں کہا گیا ہے کہ کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین کے مطابق لائسنس کے بغیر کسی بھی چینل کو نشر نہیں کر سکتے لہٰذا فوری طور پر

ایسے چینلز کو بند کر دیا جائے جو بغیر لائسنس کے اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکم پر عمل نہ کرنے والے کیبل آپریٹرز کو معطلی سمیت بھاری جرمانے اور ان کے لائسنس منسوخی کی سزائیں دی جائیں گی۔ پیمرا حکم نامے کے تحت کیبل آپریٹرز کو جن چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں برکات ٹی وی،چیمپئن ٹی وی، سنی پی کے،سنی پلیکس،سینما 1،سینما 2،ڈائمنڈ ٹی وی،ای ٹی وی،فلک نیوز،11 نیوز،7/24 نیوز،اے ایس نیوز، اے ٹی وی،،فلم ون،فلم ایشیا،فلمو ردھم،جی ٹیلی وژن،جی ورلڈ،گلوبل نیوز،گلوبل پنجاب،گاڈ بلیس ٹی وی، گولڈ ٹی وی،جی آر 8،ہادی ٹی وی،ہم سب، آئزک،جیٹ ٹی وی،جوائے،کنگ ٹی وی،لائف نیوز،مہک، میسج ٹی وی،ایم کے،ایم ایل کیو مو ویز،مووہ ٹائم، موویز 24،موویز میکس،موویز ون،میوزک باکس، میوزک مستی،میوزک پی کے،این نیوز،آن ٹی وی،پاک پلس،پیغام،پریز ٹی وی،سر گم،شاپ ناؤ،سٹار ایکشن،سٹار سینما،سٹار میکس، ایس ٹی وی،سپر سکرین، تہلکہ نیوز، تھیٹر ٹی وی، یونی پلس، وطن نیوز، وی ٹی وی، وسال اردو نیوز،1 ٹی وی، عروج گلوبل، اے ایس موویز،آزاد ٹی وی،بقا ٹی وی، دھنک، دل ٹی وی،فلم ورلڈ گلوبل، فلمیزیا، فلمیزیا گلوبل،گواہی، گرینڈ، ہمارا نیوز، کڈز 1، ایم 4 یو،ایم ایل کیو موویز،نور ٹی وی، آن ٹی وی، پکار اور سبون شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…