منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے، مریم اورنگزیب

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں عدم استحکام پر قابو پایا جاسکتا ہے‘ پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے‘ ملک میں امن کی وجہ سے دنیا کے تیس ملکوں کے سپورٹس صحافی پاکستان آئے ہیں‘ ملک میں کھیلوں کی بحالی میں مسلح افواج کا بڑا کردار ہے‘

محمد نواز شریف خود ایک سپورٹس مین ہیں اور ملک میں کھیلوں کی بحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں‘ پاکستان میں امن واپس آیا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں‘ صوبائی حکومتیں ڈومیسٹک کرکٹ پر خصوصی توجہد ے رہی ہیں‘ سپورٹس جرنلسٹس کھیل کے میدان کے سپاہی ہیں‘ میڈیا اور صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود ملک میں کھیلوں کو زندہ رکھا۔ جمعہ کو وزارت اطلاعات کے تحت اسلام آباد میں تین روزہ 20ویں اے آئی پی ایس ایشیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں 33 ممالک کے 70 غیر ملکی سپورٹس جرنلسٹس نے شرکت کی۔ مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دینا اچھی روایت ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افرادکو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ چشتی مجاہد ی سپورٹس کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں چشتی مجاہد جیسے لوگ دنیا میں پاکستان کے تشخص کو بہتر طور پر اجاگر کرتے ہیں۔ ملک ممیں امن واپس آیا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔ گزشتہ 35 سال میں دہشت گردی کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا اور ہزاروں جانیں قربان کیں۔ ملک میں فلم‘ سپورٹس اور میوزک کی بحالی پر فخر ہے۔ محمد نواز شریف خود

ایک سپورٹس میں ہیں نواز شریف ملک میں کھیلوں کی بحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ کانفرنس محمد نواز شریف کی سپورٹس کے لئے کی جانے والی کوششوں کی عکاس ہے۔ صوبائی حکومتیں ڈومیسٹک کرکٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں سپورٹس جرنلسٹس کھیل کے میدان کے سپاہی ہیں۔ ملک میں کھیلوں کی بحالی میں مسلح افواج کا بھی بھرپور کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ

کھیل کے میدانوں کی بحالی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ حکومت کھیل کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ کھیل ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہیں صحت مند معاشرے کے لئے کھیل کا فروغ ضروری ہے۔ گزشتہ چار ب رسوں میں پاکستان آنے

والے ہر کھلاڑی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کھیل‘ ثقافت اور ورثہ ہمارے ملک کی شناخت ہیں ہمیں اپنے کھیلوں ‘ بھرپور ثقافت اور قومی ورثے پر فخر ہے۔ کانفرنس کے انعقاد پر وزارت اطلاعات کے ہر افسر اور اہلکار کے شکر گزار ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق قوم نے دہشت گردی کو شکست دی پوری دنیا میں

دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دینے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا ثمر آج دیکھ رہے ہیں ملک میں امن کی وجہ سے دنیا کے تیس ملکوں کے سپورٹس صحافی آئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام چینلز کے اوپر سب سے زیادہ اہم خبر کھیلوں کے حوالہ سے ہوتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے باوجود ہم آج بھی زندہ قوم ہیں۔ میڈیا اور صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود ملک میں کھیلوں کو زندہ رکھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…