اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ’’پرنس آف پاکستان‘‘ نواز شریف ببل گیم مارکیٹ میں آگئی، سوشل میڈیا پرمقبول۔ تفصیلات کے مطابق چیونگم بنانے والے ایک کمپنی نے اپنی محبت کے اظہار کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر اپنی چیونگم کا نام ’’نواز شریف ببل گم‘‘رکھ دیا ہے اور اسے مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ چیونگم کے بے پر نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ‘پرنس آف پاکستان لکھا گیا ہے۔ ببل گم کے ڈبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جنہیں کئی مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔
نواز شریف ببل گم ڈبے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں ، کئی صارفین نے لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اب میاں صاحب یہ کہہ دیں کہ ’’آخر مجھے کیوں پُھلایا‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مارکیٹ میں ’’پی ٹی آئی ببل گم ‘‘بھی متعارف کروائی جا چکی ہے جس کے ڈبے پر عمران خان کی تصویر موجود ہے۔ پی ٹی آئی ببل گم متعارف کروانے والی کمپنی کا نام ’’کسان‘‘جبکہ نواز شریف ببل گم متعارف کروانے والی کمپنی کا نام’’ماجو‘‘ہے۔