پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’نئے چیئرمین نیب کی تقرری‘‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خورشید شاہ سے اہم ملاقات، فیصلہ ہو گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاور ت کے لئے اہم ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی ،ملاقا ت میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی اورخورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی

آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام پیش کئے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک دو ملاقاتوں میں چیئرمین نیب کا نام فائنل کرلیا جائے گا‘ چیئرمین نیب کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے‘ چیئرمین نیب کے نام کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی۔ خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام پیش کئے پی ٹی آئی کی جانب سے جسٹس (ر) فلک شیر‘ ارباب شہزاد اور شعیب سڈل جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے جسٹس (ر) محمود الحسن رضوی کا نام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ چیئرمین کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میں ہوئی امید ہے مزید ایک دو ملاقاتوں میں نام پر اتفاق ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…