اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں عوام کو کیا کھلایاجارہاہے؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے انکشاف کیا گیا کہ وفاقی دارلحکومت کے فائیو سٹار ہوٹلوں سمیت ریسٹورنٹس اور بیکرز میں مضر صحت کھانے کی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جب بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے تو اعلیٰ سطح سے سفارشات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے وفاقی حکومت اختیارات دیں تو اسلام آباد کے اشیاء خورد ونوش کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا دیں گے

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولٹری کی غذا میں ایسی اشیاء شامل کی جاتی ہیں جس سے دل ، گردے ،جگر و دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، ملاوٹ شدہ دودھ کی وجہ سے بچوں میں بیشمار بیماریاں جبکہ لڑکیوں میں دودھ اور برائلرمرغی کی وجہ سے مخصوص آیام وقت سے پہلے شروع ہونے سے جانی خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سجا د حسین طوری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا قائمہ کمیٹی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنجیب درانی نے بتایا کہ اسلام آبادکے معروف 5سٹار ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور بیکریوں میں مردہ مرغیوں اور مضر صحت گوشت کی سپلائی ہوتی ہے یہ ہوٹلز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جب بھی ہم ان بڑے بڑے ہوٹلوں کو چیک کرنے کیلئے جاتے ہیں تو اوپر سے فون اجاتا ہے اور ہمیں روک دیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں اختیارات دئیے جائیں تو اسلام آباد کو مضر صحت اشیاء خوردونوش سے پاک شہر بنا دیں گے ۔ کہ سینیٹر چوہدری تنویر خان کے بل برائے تمباکو نوشی کی روک تھام اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی صحت کے تحفظ کے ترمیمی بل 2017میں جو تجاویز شامل کی گئی ہیں وہ 2002کے آرڈیننس میں پہلے ہی سے شامل ہیں البتہ اس بل میں کسی سرکاری ملازم کو تمباکو استعمال نہ کرنے اور آفیسر انچارج کو ڈسپلینری ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے

اراکین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر چوہدری تنویر خان موجود نہیں ہیں لہٰذاآئندہ اجلاس تک معاملہ موخر کردیا جائے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی میڈیکل کالجوں کے لیے داخلہ پالیسی کے حوالے سے وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایک چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے پامی کیساتھ مشاورت کرکے پالیسی ڈرافٹ تیار کرکے وزارت صحت کو بھجوائی گئی ہے اور ڈرافٹ کو قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھیجا ہے۔ جس پر اراکین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ پالیسی بناتے وقت قائمہ کمیٹی کو اعتمادمیں لیاجائے گامگر ایسا نہیں کیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کو میڈیکل کالج میں داخلہ پالیسی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ سینیٹرڈاکٹر اشوک کمارنے کہا کہ دو میڈیکل کالجوں کی آڈٹ رپورٹ طلب کی تھی وہ بھی فراہم نہیں کی گئی اور کمیٹی کو جو پریذینٹیشن دی جارہی ہے وہ صرف کاپی پیسٹ کی گئی ہے کوئی تیاری نہیں کی گئی جس پر وزیر صحت نے پی ایم ڈی سی حکام کی سخت سرزلش کرتے ہوئے انکوائری کا فیصلہ کیا اراکین کمیٹی نے میڈیکل کالجوں میں طلباء سے بھاری فیسیں وصول کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کے لیے بھاری فیسیں وصول کرنے کی اجازت دینے پر وزارت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کو مطمئن کرے میڈیکل کالجوں کے مالکان اربوں سے کھربوں روپے کے مالک بن گئے ہیں سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ معیار تعلیم کے حوالے سے ایک معیار قائم کیاجائے پی ایم ڈی سی بغیر اطلاع ہسپتالوں کا دورہ کرے اور منافع ، نقصان اور درمیانے اخراجات کے کالجوں کے بیلنس شیٹ کا جائزہ لیکر موازنہ رپورٹ تیار کرے

جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم آہنگی کمیٹی جس میں سینیٹر نعمان وزیر خٹک ، عتیق شیخ، غوث محمد نیازی ، ڈاکٹر اشوک کمار پی ایم ڈی سی حکام سے ملکر آج ہی رپورٹ تیار کرکے کمیٹی کو فراہم کریں۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیض محمد کی عوامی عرضداشت کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار فیض محمد بلوچ کے نرسنگ سکول کا جائزہ لیکر کمیٹی کو پیش کریں گے اور رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل محترمہ رضیہ اشفاق نے کمیٹی کو بتایا کہ فیض محمد نے 2012میں بھی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی تھی۔

ایچ ای سی کے قواعد وضوابط پورے کریں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی کوڈائریکٹر ایڈمن چیف کمشنر آفس و حمزہ شفقت نے بتایا کہ شفاء معروف علی میڈیکل ودیگر پرائیوٹ ہسپتال سپیشل سروسز کے لیے 10فیصد تک اضافی چارج کرتے ہیں ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں کہ ہم روک سکیں کہ ایک معمول سردرد کی دوا لکھنے پر بھی 3ہزار فیس وصول کی جاتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سجادحسین طوری نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئیس کا نشہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔

سینیٹرعتیق شیخ نے کہا کہ ملاوٹ والے دودھ کی وجہ سے بیشمار بچے بیمار ہورہے ہیں۔آئندہ اجلاس میں ڈیری ایسوسیشن کو بلایا جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اراکین کمیٹی لوگوں میں شعوراجاگر کرنے کے لیے احتجاجی واک کا انعقاد کریں۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر زحمزہ، ڈاکٹر اشوک کمار ، میاں محمد عتیق شیخ ، کلثوم پروین ، نسیمہ احسان ، نعمان وزیر خٹک ، خالدہ پروین اور غوث محمد خان نیازی کے علاوہ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…