ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

6ہزار 900 نئی سرکاری ملازمتیں،سمری منظور،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے کے 3 ہزار غیر فعال سکولوں کو فعال کرنے کے لیے 6 ہزار 953 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے بھی سمری منظور کر لی ہے اور جلد ہی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جلد ہی اشتہار بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

بھرتی کیے جانے والے نئے اساتذہ میں 6 ہزار جونیئر الیمنٹری سکول ٹیچر اور 953 ارلی چائلڈ سکول ٹیچر شامل ہیں۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کلسٹر سکول پالیسی 2016 پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے بھر میں 286 کلسٹر سکول بنانے کی بھی منظور ی دی گئی ہے یہ سکول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیرآباد میں قائم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ صوبے میں موجود سکولوں کی حالت زار درست کرنے کے لیے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کااظہار کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران نے وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے مختلف سکولوں پر بجلی کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کے لیے 11 کروڑ روپے مختص کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں ایسے اساتذہ جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ان کے لیے متعلقہ ڈائریکٹرز سے تجاویز طلب کی گئیں جبکہ صوبے کے 6 اضلاع میں 62 کلسٹر سکول قائم کرنے سے متعلق سے بھی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ اس حوالے سے 13 اکتوبر کو خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…