کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے ایدھی ہوم میں دس کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ایدھی ہوم میں دس کروڑ ڈکیتی کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے گواہان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ تیس اکتوبر تک گواہان کو ہر صورت
میں پیش کیا جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد جام اجمل جیل میں ہے جبکہ دیگر ملزمان نے ضمانت لے رکھی ہے۔دیگر ملزمان میں جمشید،عمران، سلیم، اکرم،بابر،سائیمہ بانو،جام اختر، عمیر شاہ شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ کھرادر میں ڈکیتی کا مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھا۔