اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے تین نام کی تجویز دے دی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے بھی مشاورت کے بعد تین نام تجویز کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے شعیب سڈل، ارباب شہزاد اور جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر کے نام
چیئرمین نیب کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے تین نام تجویز کرنے کی تصدیق کی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر پہلے تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ تحریک انصاف کی قیادت میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے ہمیں بھی نام تجویز کرنے چاہئیں۔