اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

رینجرز پھر ایکشن میں،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس کے نتیجے میں عسکری جماعت کے ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار کے کارندے اور ڈکیتوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق سعودآباد، ماڈل کالونی اور پاکستان بازار کے علاقوں میں کارروائی کے دوران عسکری ونگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جو ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت ندیم اختر، عمیر علی صدیقی اور فرحان عرف موٹا کے ناموں سے ہوئی۔رینجرز اعلامیے کے مطابق پریڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے مدثر عرف مودی کو گرفتار جبکہ ماڈل کالونی سے متعدد وارداتوں میں ملوث تین ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…