اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان اور ڈار برادران آمنے سامنے آ گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ڈار برادران پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ایک دوسرے کا کچا چٹھا کھولنے میں مصروف ہو گئے، سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار آمنے سامنے آ گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ایک وڈیو بیان میں
عثمان ڈار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے ایک بیان کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ڈار برادران کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور انہیں سیلفی گروپ کہتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ یہ گروپ عمران خان کے آگے پیچھے رہتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ تحریک انصاف کو ہائی جیک کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ڈار برادران کے بارے میں کہا کہ یہ گروپ یہ سمجھتا ہے کہ وہ جائز و نا جائز طریقے سے کارکنوں کو خرید لے گا۔