اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کا دشمن کا بھیانک منصوبہ ناکام، ملک کے ٹکڑے کرنے کیلئے کیا مذموم کام کیا جا رہا تھا، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سمندر سے محروم اور خشکی سے گھرا ملک بنانے کیلئے بلوچستان اور کراچی کو ملک سے کاٹنے کا دشمن کا منصوبہ ناکام بنا دیا،جلد قوم کو نیشنل ایکشن پلان پر خوشخبری ملے

گی، بھارت میں اتنی سکت نہیں کہ ہمارے خلاف فوری اور بڑی جنگ چھیڑ سکے،مشرقی بارڈر پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے، مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سمندر سے محروم اور خشکی سے گھرا ملک بنانے کیلئے بلوچستان اور کراچی کو ملک سے کاٹنے کا دشمن کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا ہے۔ بھارت اس قابل نہیں کہ پاکستان کے خلاف فوری اور بڑی جنگ چھیڑ سکے، پاک فوج مشرقی بارڈر پر دشمن کو دندان شکن جواب دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازش کو فاٹا میں ناکام بناتے ہوئے اسے واپس دھکیل دیا ہے، سی پیک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ مدرسہ اصلاحات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں جو تمام مکاتب فکر کے وفاق المدارس کے قابل قدر تعاون سے ممکن ہوئیں۔ مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ روکنے کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلسل اور مخلصانہ کوششوں کے بعد افغانوں کو بھی اپنی غلطیوں کا آہستہ آہستہ احساس ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…