جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں مارشل لاء کا نفاذ، خطرناک منصوبے کے پیچھے دراصل کون ہے؟ معروف صحافی نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی لیڈر شپ جمہوریت کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی تجزیہ نگار سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ کور کمانڈرز کے اجلاس میں بھی جمہوریت کی حمایت کی گئی ہے، جمہوریت، آئین اور اداروں کے استحکام کی بات کی گئی ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ اس وقت مجھے خطرہ دو وجوہات پر ہے، ایک تو یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی خواہش ہو گی کہ پاکستان میں مارشل لاء لگے،

دوسری مسلم لیگ کی نہیں لیکن نواز شریف کی ذاتی طور پر خواہش ہو گی کہ مارشل لاء لگ جائے، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے تو آنے نہیں دیا جا رہا ہے، میرے ساتھ تو جمہوریت میں بھی ایسا ہی سلوک ہو رہا ہے جو مارشل لاء کے دور میں کیا جاتا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ مارشل لاء آ جائے تاکہ زرداری جو کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کے بجائے اینٹ سے اینٹ لگا رہے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہ بھی نہ لگا سکے اور دوسرے صاحب صبح و شام وزارت عظمی کا خواب دیکھ رہے ہیں اور ایمپائروں کو بلا رہے ہیں ان کی خواہش بھی پوری نہ ہو جائے، جب عالمی طاقت کی بھی خواہش ہو گی، اگر اس خواہش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو تباہی ہو گی، انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ سلوک بھی یکساں ہونا چاہیے مثلاً جس بات پر خواجہ آصف کو گالی پڑ رہی ہے وہ بات اگر عمران خان جا کر انڈیا میں ایک نہیں دو بار کرے تو اس سے کوئی نہ پوچھے، نواز شریف سے تو یہ حساب لیا جائے لیکن اگر عمران خان سول نافرمانی کا اعلان کرے تو اس سے کوئی نہ پوچھے، نواز شریف بطور وزیراعظم تو عدالتوں کے سامنے پیش ہو لیکن اگر عمران خان طاہر القادری اشتہاری پھر رہے ہوں اور دوسری طرف پرویز مشرف بھی پھر رہے ہوں تو پھر یقیناً یہ چیزیں ذہن میں سوال پیدا کرتی ہیں کہ اس ملک میں شاید اب بھی سٹیٹ میں سٹیٹ ہے، سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ نواز شریف بھی ماضی کا عمران خان ہے، یہی کام نواز شریف سے لیا گیا کہ بے نظیر کو غدار کہو، بے نظیر کو انڈین ایجنٹ کہو، اب یہی کام کسی اور سے لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں کی طرف سے سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…