جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رینجرز کی احتساب عدالت آمد کا واقعہ سنگین صورتحال اختیارکرگیا، حکومت کا’’سبق سکھانے‘‘ کا اعلان ،انتہائی اقدام

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں رینجرز کی تعیناتی پر رینجرز حکام سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔طلال چوہدری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیم فوجی دستے رینجرز کو کس نے بلایا اس معاملے کی انتظامی تحقیقات منگل کی رات مکمل ہو گئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ ان تحقیقات میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو طلب نہیں کیا گیا تھا۔طلال چوہدری نے بتایا کہ رینجرز حکام کی جانب سے 72 گھنٹوں میں جواب ملنے کی توقع ہے جس کے بعد ہی مزید مشاورت کی جائے گی۔انھوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر رینجرز حکام کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال کے احکامات ماننے سے انکار کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈسپلن کے اس طرح کے واقعات ہوں گے تو پھر فورسز اور اداروں کا چلنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے، تو ڈسپلن میں رہنے کیلئے سزا اور جزا دونوں ساتھ ساتھ چلنے چاہئیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ سول ادارے کمزور ہیں لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم ایک جمہوری اور حکمراں جماعت کے طور پر قانون پر عمل داری کو یقینی بنانے کی کوشش نہ کریں، ہم بالکل کریں گے اور اسی طرح سے ادارے نظم و ضبط کے دائرے میں کام کرنا آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں رینجرز کی تعیناتی پر رینجرز حکام سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…