اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم ، پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے دوران کاغذات نامزدگی فارم کے حلف میں ہونیوالی تبدیلی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو 24 گھنٹوں میں معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں معاملے کی انکوائری کر کے آگاہ کریں۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے بھی وضاحت طلب کی جائے کہ اس تبدیلی کا محرک کون تھا، ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہدایت ملتے ہی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ ۔