پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملک شدید خطرے میں، امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضے کا شرمناک منصوبہ بے نقاب، سابق پاکستانی سفیر کے چشم کشا انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار قبضے میں لینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر منیر اکرم نے ایک قومی روزنامے میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں انکشاف کرتے ہوئے ان خفیہ امریکی منصوبوں کا کھل کر تذکرہ کیا جن کے تحت امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار قبضے میں لینے یا انہیں تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھاہے

اور امریکہ یہ کام اس وقت کرے گا جب پاکستان کسی اندرونی بحران میں پھنسا ہو گا، منیر اکرم نے اپنے کالم میں لکھا کہ امریکہ اور بہت سے مغربی ممالک کو کسی بھی اسلامی ملک کا ایٹمی طاقت ہونا بالکل قبول نہیں اور وہ شروع دن سے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کے باعث اس پر عراق کی طرح براہ راست حملہ نہیں کر سکتے یا پھر ایران کی طرح پابندیاں نہیں لگا سکتے لیکن وہ ہر صورت میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور ایٹمی میزائلوں کی تباہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی تھنک ٹینکس اسی مقصد کے تحت یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا اس لیے بھی خطرناک ہے کہ پاکستان کی فوج ہی جہادی طاقت میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے کالم میں کہا کہ امریکہ بھارتی ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید بنانے کے لیے اس کی ہر ممکن معاونت کر رہا ہے کیونکہ وہ اپنے لیے چین کو خطرہ سمجھتا ہے اس لیے وہ بھارت کو اس کے مقابلے میں کھڑا کرنے کا خواہش مند ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ بھارت کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہ ہو اور وہ اس طرف سے بے فکر ہو کر چین سے ٹکر لینے کی تیاری کرے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…