اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکنے والے مسئلے کے بعد رینجرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد رینجرز اور وفاق کے درمیان ایک کشمکش چل رہی تھی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈیوٹی سے واپس طلب کر لیا گیا
اس سلسلے میں جب اسلام آباد انتظامیہ نے رینجر زسے رابطہ کیا تو رینجرز نے جواب دیا کہ ان پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو باقاعدہ درخواست دی جائے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انتظامیہ نے خود رینجرز سے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی واپس لی ہے اور گزشتہ دو دن سے رینجرز اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور نہیں ہیں۔