پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’بیٹے کی قربانی دو، اسے دوبارہ زندہ کر دیا جائیگا‘‘ ماں نے ڈنڈے مار مار کر بیٹے کو قتل کر ڈالا، شیخوپورہ میں لرزہ خیز واقعہ، افسوسناک انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضعیف الاعتقاد اور توہم پرست لوگ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کی ہمارے ملک پاکستان میں بھی کمی نہیں ہے، ایسا ہی عقیدہ رکھنے والوں نے شیخوپورہ میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک جعلی عاملہ نے اپنے ہی بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ فیروز والا میں ایک جادو ٹونہ کرنے والی خاتون تنویر فاطمہ نے بتایا کہ اس نے خواب میں ایک بزرگ کو دیکھا

جس نے اسے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ایک بیٹے کی قربانی دے دو جسے دوبارہ زندہ کر دیا جائے گا۔ اس خاتون نے اپنے چھوٹے بیٹے سے مل کر اپنے بڑے بیٹے ذیشان حیدر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے تشدد کرکے ہلاک کردیا اور اس کے بعد اپنے ہی محلے دار طارق بٹ پر ڈکیتی اور قتل کا الزام بھی لگا دیا۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع جب فیروز والہ تھانہ کے ایس ایچ او کو ملی تو وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، انہیں اس جعلی عاملہ تنویر فاطمہ پر شک ہوا تو دونوں ماں بیٹا کو گرفتار کر لیا، تفتیش کے دوران انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے جب ملزمہ سے اس واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں تو اس نے کہا کہ وہ پانچ سال سے جادو ٹونہ کا کام کرتی ہے اور گزشتہ کئی راتوں سے اسے ایک بزرگ خواب میں آ رہے تھے اور اپنے کسی بیٹے کی قربانی کا حکم دے رہے تھے، ملزمہ نے کہا کہ گزشتہ روز جب وہ نیند سے بیدار ہوئی تو اس میں جنات آ گئے اور اس کا اثر ان کے چھوٹے بیٹے رضوان پر بھی ہوا۔ اسی دوران انہوں نے ذیشان حیدر کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔ ملزم رضوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں تنویر فاطمہ پانچ سال پہلے چلہ کاٹنے کے دوران فوت ہو گئی تھی جسے وہ مختلف ہسپتالوں میں لے کر بھی گئے، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی مگر بزرگوں کی کرامت سے وہ سات گھنٹوں کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔ اس کے بعد ان کے جسم سے خوشبو آنا شروع ہو گئی، اس طرح ان پر جنات حاضر ہونے لگے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے لگے، ملزم رضوان نے کہا کہ ذیشان حیدر دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…