اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون ماں اور آشنا سمیت شوہر سے طلاق لینے تھانے پہنچ گئی، اس کیلئے جھاڑو لگائی، فرش دھوتا تھا، برتن بھی دھوئے، خود اپنےہاتھ سے کھانا کھلاتا تھا، چراغ لے کر اندھیرے میں ڈھونڈے گی یہ تو تب بھی مجھ جیسا لڑکا نہیں ملے گا، شوہر پولیس افسر کے سامنے بیوی سے شدید محبت کا اعتراف کرتارہا، بیوی آشنا سے شادی پر بضد، شوہر نے
تنگ آکر طلاق دینے کے بدلے بڑی سالی کا رشتہ مانگ لیا،کراچی کے تھانے میں پیش آئے دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیوی کی بیوفائی اور مجبور شوہر کا ایک دلچسپ واقعہ کراچی کے ایک تھانہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی اپنی والدہ اور آشنا سمیت تھانے میں موجود ہے جبکہ وہاں اس کا شوہر بھی موجود ہے جبکہ ایک پولیس آفیسر ان کے درمیان صلح کی کوششوں اور تنازع کو کسی نتیجے پر پہنچانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس آفیسر کے سوالات اور شوہر کے جوابات نے واقعہ کو نہایت دلچسپ بنا دیا ہے۔ پولیس آفیسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مجبور شوہر بیوی سے محبت کا دعویٰ کرتے نظر آتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ بیوی کے ذمہ خانگی امور بھی خود انجام دیتا رہا ہے، اس نے بیوی کیلئے برتن دھوئے، کپڑے دھوئے جبکہ کھانا پکا کر اپنے ہاتھ سے بیوی کو کھلاتا تھا ، شوہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری بیوی چراغ لے کر اندھیرے میں مجھ جیسا شوہر ڈھونڈنے نکلے گی تو پھر بھی نہیں ملے گا اور یہ ناشکری اور کفران نعمت کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ جس کا رنگ مجھ سے بھی کالا ہے کیساتھ طلاق لیکر شادی کرنا چاہتی ہے۔ اسی دوران مجبور شوہر کی جانب سے
طلاق کیلئے ایسی آفر کی گئی جسے وہاں موجود لوگ سن کر پہلے تو دنگ رہ گئے پھر ہنسنے لگے، شوہر نے اپنی ساس کے سامنے اس کی بیٹی کو طلاق دینے کیلئے شرط رکھی کہ اگر وہ اس ی شادی اس کی بیوی کی بڑی بہن سے کرادے تو وہ اسے طلاق دیدےگا جس پر جب وہاں موجود پولیس آفیسر نے اس کی ساس سے تنازع ختم کرنے کیلئے شرط سے متعلق استفسار کیا تو
اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس جھگڑے کا کیا فیصلہ ہوا اور وہاں کیا کیا باتیں ہوتی رہیں۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!