جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے ملک چھوڑنےکا فیصلہ کر لیا ،ٹکٹ کنفرم، کل کس کیساتھ روانہ ہونگے ، حیران کن نام سامنے آگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کل لندن کیلئےپی آئی اے کی پرواز757سے روانہ ہونگے،ریٹرن ٹکٹ کے مطابق واپسی 4جنوری 2018کو ہو گی، سیٹ نمبر 1Jبک کروا لی گئی، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات

کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کل لندن کیلئے پی آئی اے کی پرواز757سے روانہ ہو جائیں گے ، سابق وزیراعظم کے ٹکٹ کے مطابق جہاز میں ان کی بزنس کلاس میں سیٹ کا نمبر 1Jہےجبکہ ان کی واپسی 4جنوری 2018کو ہو گی ٹکٹ کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ نواز شریف 4جنوری 2018کو6بجے لندن سے پاکستان کیلئے واپس اڑان بھریں گے اور 5جنوری کی صبح 7بجے ان کی فلائٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق واپسی کی ٹکٹ جو کنفرم کرائی گئی ہے اس کا شیڈول تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ملک سے طویل دورانئیے کی عدم موجودگی سے متعلق تاحال ن لیگ یا شریف خاندان کے ذرائع سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ شریف خاندان یا پارٹی کا کوئی رکن لندن نہیں جائے گا جبکہ ان کے ساتھ ایک اور شخص کی بھی ٹکٹ کنفرم کرائی گئی ہے جن کا نام محمد حنیف بتایا جا رہا ہے اور یہ ٹکٹ محمد حنیف کے نام سے ہی بک کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز، صاحبزادے حسن اور حسین کے علاوہ داماد کیپٹن(ر)صفدر کے علاوہ ان کے بچے بھی لندن میں ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…