اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج پر کرپشن کے الزامات، نجی ٹی وی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کو پاک فوج کیخلاف کرپشن کا تجزیہ کرنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا یہ تجزیہ اینکرپرسن نجم سیٹھی کے پروگرام آپس کی بات میں بالترتیب9، 17، 24 اور 25 جنوری 2017ءکو
کیا گیا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر کراچی اور لاہور پیمرا کونسلز نے دس لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے مذکورہ ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانے کی منظوری دیدی۔