جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزارتوں اور گاڑیوں کو حاصل کرنے کیلئے کن اپنے ہی لوگوں نے نواز شریف کو غلط مشورے دیئے؟ شہباز شریف کا حیران کن انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اہم مشورہ دے ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ” پارٹی مشاورت کریں اور پھر

اس پر فیصلے کریں “، ان کا یہ کہنا تھا کہ چند لوگوں نے کچھ لوگوں نے گاڑی ا ور وزارت کیلئے غلط مشورے دیئے.انہوں نے اپنے خطاب میں شعر بھی پڑھے “ﮐبھی مایوس مت ہونا،سویرا ہو کے رہتاہے ۔سفینے ڈوبتے بھی ہیں سفر لیکن نہیں رکتا،امیدوں کے سمندر میں تلاطم آتے رہتے ہیں”۔قبل ازیں اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔اس موقع پرخواجہ سعد فیق نے کہا کہ دورآمریت کی تجاویز کو ہٹانے کیلئے صدر پاکستان نے الیکشن بل میں ترمیم کیلئے دستخط کردئیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں ترمیم کا مقصد کسی ایک شخص کیلئے نہیں،اس کا مقصد سیاسی پارٹیوں کوان کی قیادت سے متعلق حق دینا ہے۔انھوں نے کہا ایسا قانون بنانا ہمارا حق ہے۔آج ہم مشرف کے کالے قانون کا پاکستانی قانون سے باہرکررہے ہیں۔راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے پارٹی آئین میں ترمیم کی توثیق کردی۔ مخالفین جانتے ہیں کہ نوازشریف کے آنے سے ان کی سیاست کو خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ انہیں مخلص ساتھی ملے ہیں۔نوازشریف ملک کےاندرہوں یاباہرچاہنے والوں کاخلوص کم نہیں ہوا۔صدرمملکت نے انتخابی اصلاحات میں ترمیم کے بل پردستخط کردئیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…