پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

احسن اقبال کا استعفیٰ، غصہ کون دلارہاہے اورسازش کس کی ہے؟سعد رفیق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے پاس اختیار نہیں ہے کچھ لو گ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صبر سے کام لینا ہو گا ٗ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے اس کے باوجود عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ٗجن بچوں کی ماں کے کینسر کے علاج میں تین آپریشن ہو چکے ہیں ٗان کو انسانی ہمددری کی بنیاد پر بھی وقت ملنا چاہیے ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال کو استعفیٰ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی قیادت عدالت میں آتی ہے تو پارٹی کارکن بھی آتے ہیں ٗنواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے سیاست دان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات اورتحفظات ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، اس کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے اوپر ایک اورعدالت بٹھائی گئی ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ہم قانون اور آئین میں رہتے ہوئے اپنا پر امن احتجاج ریکارڑ کروا رہے ہیں اور اپنے لیڈر میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے پاس اختیار نہیں ہے کچھ لو گ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صبر سے کام لینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالت میں بند کمرہ سماعت چل رہی ہے جو انصاف نہیں ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جن بچوں کی ماں کے کینسر کے علاج میں تین آپریشن ہو چکے ہیں ان کو انسانی ہمددری کی بنیاد پر بھی وقت ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جو سز ا مل رہی ہے ہمیں اس کا علم ہے لیکن محمد نواز شریف ملک کی ترقی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں کے دروازے میڈیا ،وکلاء اور مدعا علیہان کے لئے بند ہو جائیں تو اسے بند کمرہ عدالت کہا جائیگا جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر کے نظام کی بے توقیر ی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو استعفیٰ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے البتہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے ۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کے بیماری کے باعث چند دنوں تک دوبارہ لندن جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…