لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے68ویں قومی دن کے موقع پر چین کی حکومت ،قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔چین بہترین معاشی پالیسیوں اور محنت کے بل بوتے پر دنیاکی بڑی معیشت بن چکا ہے۔
چین نہایت مختصر عرصے میں نہ صرف معاشی بلکہ مضبوط دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے ۔چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے ۔چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اوراس کا کریڈٹ چینی قیادت کو جاتا ہے۔پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے دریچے کھلے ہیں ۔سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے ۔چین کی پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کے تحفے کو پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکاہے۔شہبازشریفپاک چین دوستی کو دنیا میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔شہبازشریفچینی صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کاتصور ترقی و خوشحالی کا عظیم الشان ویژن ہے ۔ شہباز شریفسی پیک کی مخالف آوازوں کو جان لینا چاہیئے کہ یہ منصوبے رکیں گے نہیں بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی۔ یہ عظیم سفر تیزی سے جاری ہے اورجاری رہے گا۔