سوات (آئی این پی ) سوات میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاں کی دفاعی کمیٹی(وی ڈی سی)کے رکن احمد زیب کے اہل خانہ کو مالم جبہ کے علاقے گھات میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں وی ڈی سی رکن کے والد جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شر پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔