جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ چھوڑ کر کپتان کیساتھ شامل ہونیوالے ایم این اے کا نواز شریف نے کیا حشرکیا، عمران خان سب سامنے لے آئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی جی آئی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر ریاست

پاکستان کی ملازمت کرتے ہیں ۔یہ چار دن ایک کرپٹ ، نا اہل سابق وزیراعظم کے پاس لندن میں کیوں حاضری دینے گئے تھے۔ ڈی جی آئی بی کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد کریڈیبلٹی متاثر ہو گئی ہے۔ ڈی جی آئی بی کا کام صرف شریف خاندان ، نوا ز شریف وغیرہ کو سیاستدانوں کے خلاف ثبوت فراہم کرنا ہے، اسی طرح کی 37افراد کی ایک لسٹ بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے وہ تو انکار کریں گے مگر وہ لسٹ حقیقت پر مبنی ہے۔ ان کا کام صرف لوگوں کو بلیک میل کرنا ہے ، عام انتخابات سے قبل یہ لوگوں کو بلیک میل کرینگے، اسی طرح کی ایک مثال منڈی بہائوالدین سے ن لیگ کے ایم این اے چوہدری اعجاز کی ہے کہ جب وہ انہیں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے جس دن انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس کے اگلے دن ہی ایف آئی اے نے چھاپہ ماردیا، تھوڑی دیر بعد چوہدری اعجاز کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ جب وہ ان کے ساتھ دو تین سال رہے تب کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ شریف خاندان ایک مافیا ہے اور اس نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے افراد بٹھائے ہوئے ہیں۔ آئی بی بجائے پاکستا ن کی خدمت کرنے کے پنجاب پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے۔ہم سب پر ایف آئی آرز کٹی ہوئی ہیں، سارے مخالفین پر مقدمات ہیں، ہم نے تو کسی کے خلاف خیبرپختونخواہ میں انتقامی کارروائی نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…