جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’انٹیلی جنس بیورو‘‘ کے چیف کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی؟ پاکستان تحریک انصاف نے دبنگ اعلان کر دیا!!

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں، ڈی جی آئی بی کوچیئرمین نیب بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، تعیناتی ہوئی تومخالفت کریں گے، متفقہ فیصلہ ہے ہمارے اپوزیشن لیڈرعمران خان ہی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا ہے کہ جانتے ہیں نوازشریف کے بھارتی سےذاتی تعلقات ہیں، نوازشریف کےکارندے اب تک حکومت میں ہیں، نوازشریف کےکارندےانصاف کی راہ میں روڑےاٹکا رہےہیں۔نعیم الحق نے الزام لگایا کہ نٹیلی جنس بیوروکے ڈائریکٹر نے جے آئی ٹی میں ایمبولینس بھیجی، ایمبولینس میں جاسوسی کےآلات تھے، ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیوروکوچیئرمین نیب بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو کی تعیناتی کی مخالفت کریں گے۔رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف فوری طور پر استعفیٰ دیدیں، کٹھ پتلی وزیراعظم شاہدخاقان کی نگرانی میں ادارےکر دارادا نہیں کرسکتے۔نواز شریف کے لندن جانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جارہےہیں،یہ نہیں جانتاکہ وہ اب واپس آئیں گے یا نہیں، ڈان لیکس رپورٹ شائع نہیں ہورہی،مریم نواز،نوازشریف کی یہ سازش تھی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لانے سے متعلق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے، شہباز شریف، راناثنااللہ اس میں ملوث ہیں۔نعیم الحق نے عمران خان کے قبل از انتخابات کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت کچھ نہیں کرپارہی، اس لئے عمران خان نے نئے انتخابات کامطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ 3 دن پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں نےاپوزیشن لیڈر سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ

ہمارے اپوزیشن لیڈر عمران خان ہونگے، ایک دو روز میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ووٹ کی تعداد کا پتہ چل جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرزکوکل طلب کیا تھا، جن میں سے 2غیر حاضر تھے، عمران خان نے غیر حاضر دونوں سینیٹرز کی سخت سرزنش کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…