بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے رکن اسمبلی کے گھر سے لاش برآمد فوری گرفتاری۔۔ عدالت میں بڑا اقدام!!

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شاہ جہاں کی نا اہلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کی نا اہلی کے لیے دائر کردہ

درخواست جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی‘درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی کے گھر سے 15 سالہ ملازم کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی جو ایک سنگین جرم ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہےمگر ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی نے متوفی ملازم کی بہن کو بھی غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔درخواست گزار کے مطابق ان جرائم کی وجہ سے مسلم لیگی رکن اسمبلی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے اہل نہیں رہیں ‘ لہذا عدالت لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کو نا اہل قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے جبکہ کیس کے فیصلے تک شاہ جہاں اور ان کی بیٹی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم سولہ سالہ اختر جاں بحق جبکہ اس کی گیارہ سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والی عطیہ کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے کیا جاتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…