لاہور ( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے نواز شریف کی سرکاری پروٹوکول میں عدالت پیشی اور پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔متن کے مطابق ایک نا اہل شخص کی بطور ملزم احتساب عدالت میں پیشی1200اہلکاروں ، افسران اور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا اور علاقہ کو عام شہریوں کیلئے نوگو ایریا بنا دیا گیا جس سے نہ صرف قانون اور عدلیہ کی
توہین ہوئی بلکہ عام شہریوں کو اپنے روزمرہ کے معمول اور طلبہ کو آنے جانے میں الگ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ایک شخص کو تاحیات نا اہل کیا، کس قانون اور ضابطے کے تحت بطور ملزم نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول میں عدالت لایا گیا اور بعد ازاں پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کی گئی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک التوائے کار کو باضابطہ قرارداد قرار دیکر بحث کرائی جائے۔