اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان دوریاں ختم ہو گئیں،ون ٹو ون ملاقات کے بعد سابق وزیر داخلہ کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری نثار نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی ہے جس میں دونوں جانب سے گلے شکوے اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم ملاقات
کے اختتام پر دونوں کے درمیان موجود دوریاں ختم ہو گئیں اور دونوں نے ایک دوسرے کیلئے نیک اور پرجوش جذبات کا اظہار کیا ۔ اس اہم ملاقات کے بعد چوہدری نثار کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے نواز شریف مفید مشورے بھی دئیے ہیں جن میں پارٹی میں موجود جوشیلوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔