بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی سیاست میں طوفان۔۔پیپلزپارٹی کیلئے بری خبر!! بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو کس جماعت کا حصہ بننے والی ہیں؟

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی رہنمائوں کو مرکزی قیادت کی جانب سےپاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کو

مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے پارٹی رہنمائوں کو پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی پہلی کوشش یہ ہے کہ غنویٰ بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مند کیا جائے جس میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی جونیئر کی تحریک انصاف میں شمولیت اور سیاست میں فعال کرنے میں مدد ملے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ سندھ میں بہتر انتخابی نتائج کے لیے بھٹو خاندان کی اہم شخصیات کا پارٹی میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔روزنامہ خبریں کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تاہم اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ کے دوران بہت سی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…