منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کی سڑکوں پر کس کے جھنڈے لہرا دیئے گئے؟ شہریوں میں خوف و ہراس، حکام کی دوڑیں لگ گئیں!!

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل کیپٹیل اسلام آباد میں دنیا کی بدنام ترین دہشتگرد تنظیم داعش کے پرچم لہرا دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں داعش کے لہرائے جانے والے جھنڈوں پر ’’خلافت آ رہی ہے‘‘ کے نعرے درج ہیں۔ جھنڈے اسلام آباد ایکسپریس وے کے پیڈسٹرین برج پر لہرائے گئے ہیں،جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیںاور

تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جامعہ حفصہ(لال مسجد) کی طالبات کی جانب سے داعش کو پاکستان میں آنے کی دعوت دی گئی تھی اور مولانا عبد العزیز نے اس کی تائید کی تھی۔خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی مہتممہ ام حسان نے کہا ہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے ایک ویڈیو پیغام میں داعش کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ابوبکر بغدادی سے اپیل کی ہے کہ اسامہ بن لادن اور لال مسجد آپریشن کے شہداء کا بدلہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے مایوس طالبات نے ایسا کرکے کسی قسم کا کوئی جرم نہیں کیا۔ پاکستان، برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی نوجوان داعش کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ہماری طالبات تو بینرز اٹھا کر داعش کے حق میں مظاہرہ کرنا چاہتی تھیں لیکن میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت کو بغاوت قرار دے د یا تھا۔جامعہ حفصہ کی طالبات نے شدت پسند عرب تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر بغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے اسلام آباد پولیس نے ریاست کیخلاف بغاوت قرار دے دیا ہے ۔اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو اسپیشل رپورٹ بھجوا کر قانونی کارروائی کیلئے رہنمائی بھی مانگ لی۔ڈان نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے

خلاف اعلان جنگ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبات کا بیان سیکشن 121،121 اے اور 505 ون اور ٹو کے زمرے میں آتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ریاست کےخلاف اعلان جنگ پر عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…