بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

این اے 120میں دوبارہ الیکشن ہوگا یا نہیں؟ حتمی خبر آگئی‎

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120 کے انتخابی نتائج کے وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیلٹ پیپرز میں غلطی سے ایک امیدوار کا نام اور انتخابی نشان شامل نہ ہونے پر این اے 120 کے الیکشن نتائج کالعدم ہونے کے امکان کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب معاملہ کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ موقرقومی اخبار ’’پاکستان‘‘ کی رپورٹس کے مطابق تحریک وفاق پاکستان کے امیدوار راجہ محمد فاروق نے جسٹس پارٹی

کے ملک منصف اعوان کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا اوراس ضمن میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کیلئے الیکشن کمیشن میں8ستمبر کو باضابطہ طورپر درخواست بھی دائر کردی تھی ۔راجہ محمد فاروق کی درخواست اسی دن ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد نے منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس کردیے تھے اور اس ضمن میں باضابطہ ایک اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا، اسی وجہ سے راجہ فاروق کے ووٹوں کا ذکر نہیں کیاگیا۔قبل ازیں یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستانی سیاسی تاریخ کے بڑے انتخابی معرکے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ لیکشن کمیشن آف پاکستان کی غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدور کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا گیا، اس سنگین غلطی کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اور بڑی غلطی سامنے آ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدواروں کے نام شائع کئے جب کہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے۔آزاد امیدوار محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کے

باعث سارا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم اگر امیدوار عدالت سے رجوع کرے تو الیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے۔این اے 120 کے نتائج کالعدم ہونے کے امکان کی اطلاعات سے سیاسی جماعتوں میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر الیکشن کا دوبارہ انعقاد کروایا جاتا ہے تو انتخابی نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…