لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پیٹرول کی قلت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول ڈیلر مافیا نے جان بوج کر مصنوعی قلت پیدا کی ہے ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔دن کے
وقت تمام پیٹرول پمپ بند رہتے ہیں اگر رات کو کوئی کھلا بھی ہو تو وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت اس اہم مسئلے کا نوٹس لے اور عوام کو بلا تعطل پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔